.

کیمپس میں داخلے کی کوشش پر مشکوک سعودی گرفتار

مشتبہ شخص کے قبضے سے نو لاکھ سعودی ریال برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی شہر عرعر میں ایک یونیورسٹی کے کیمپس میں مشکوک کار سوار سعودی شہری نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی عملے نے گیٹ بند کر دیے جس کے نتیجے میں مشکوک شخص اندر داخل نہ ہوسکا، لیکن موقع سے فرار ہو گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے مشکوک کی جیپ کی شناخت کرائی جس پر پولیس نے کارروائی کر کے اسے عرعر شہر سے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک شخص کے قبضے سے نو لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم اس کے یونیورسٹی کیمپس میں داخل ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

عرعر شہر میں قائم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر مفضی الشراری نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک مشکوک شخص نے یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے اپنی جیپ اندر داخل کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی عملے نے فورا گیٹ بند کر دیے۔ اس نے وہاں پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں سے کوئی بات نہ کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے کارروائی کرکے ایک گھنٹے کے اندر اندر اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مشکوک شخص کے قبضے سے نو لاکھ ریال کی خطیر رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔