سعودی ارب پتی امارت میں دیگر عرب ممالک پر سبقت لے گئے

قطر اور بحرین غائب، بحران کے باوجود مصر دوسرے نمبر پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عرب دنیا میں سعودی عرب میں کئی حوالوں سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔ دولت اور مضبوط معیشت کے اعتبار سے تمام خلیجی اور بیشتر دیگر عرب ممالک چھائے رہتے ہیں۔ انفرادی دولت اور ارب پتیوں کی تعداد کے اعتبار سے سعودی عرب نے اپنی پہلی پوزیشن اب بھی برقرار رکھی ہوئی ہے۔ انفرادی دولت کے لحاظ سے مملکت میں ایسے صاحب ثروت افراد موجود ہیں جن کی دولت لاطینی امریکا براعظم ایشیا کے بعض بڑے ممالک کی سالانہ بجٹ سے زیادہ ہے۔

عرب ممالک میں دولت وثروت کے حوالے سے ایک تازہ جائزہ امریکی بزنس جریدے "فوربز" کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس رپورٹ کا مطالعہ کیا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ تمام تر اندرونی خلفشار اور سیاسی بحران کے علی الرغم عرب ممالک میں انفرادی امارت کے اعتبار سے مصر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ خلیجی ریاستوں قطر اور بحرین کا کہیں نام ونشان بھی نہیں ہے۔

رپورٹ میں سنہ 2014ء کے ارب پتیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں سعودی عرب کے 07 دولت مند افراد کے کل اثاثے 47 ارب ڈالرز سے زیادہ ہیں۔ اردن جیسے بڑے ملک کہ سالانہ بجٹ سے یہ رقم پانچ گنا زیادہ ہے۔ سلطنت آف اومان کے صرف دو امراء اس فہرست میں اپنی جگہ بنا سکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی ارب پتی بل گیٹس 75 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر امارت کے پہلے درجے پر آئے ہیں۔ پچھلے چار سال وہ میکسیکو کے ارب پتی اور ٹیلی کام کمپنی کے مالک کارلوس سلیم ہوا کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

مصر میں اندرونی سیاسی بحران کے باوجود اس کے آٹھ امراء کو سنہ دو ہزار چودہ کے امیر ترین قرار دیا گیا ہے۔ ان میں ناصف ساویرس چھ اعشاریہ سات عرب ڈالر کی دولت کے ساتھ اول نمبر پر ہیں۔ سابق وزیر مواصلات اور کاروباری شخصیت محمد منصور تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، نجیب ساویرس دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے مصر میں تیسرے اور دنیا بھر کے 609 ویں نمبر پرآئے ہیں۔

مصر کی آٹھ ارب پتی شخصیات کی مجموعی دولت 25.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ تین سال سے جاری مالیاتی بحران کے باوجود یہ امراء اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں.

عرب ممالک میں سے لبنان کے چھ، کویت کے پانچ ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے چار چار، سلطنت آف اومان کے دو اور الجزائر کا ایک ارب پتی دولتمند شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں