.

بیروت میں یرغمال بنایا گیا ڈینش صحافی رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ڈنمارک کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ماہ قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ڈینش صحافی گیبی نیپرو کو رہا کردیا گیا ہے۔

ڈنمارک کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے میں ڈینش صحافی کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے تاہم رپورٹ کے مطابق فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ گیپی کو شام میں اغواء کیا گیا تھا یا لبنان میں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈینش وزیرخارجہ نے اس موضوع پر کوئی بات کرنے سے معذرت کی ہے۔

ڈینش اخبار"پی ٹی" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کے سابق نامہ نگار نیپرو کو طویل اور خفیہ مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ تاہم رہائی سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔