.

شام : جنرل عبداللہ البشیر باغی فوج کے باضابطہ سربراہ مقرر

جنرل سلیم ادریس نے احمد الجربا کا فوجی مشیر بننا قبول کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کی باغی افواج کی سربراہی بریگڈئیر جنرل عبد اللہ البشیر کے سپرد کرنے کی باضابطہ توثیق کر دی گئی ہے۔ شامی اپوزیشن کی طرف سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ تقرری جنرل سلیم ادریس کے ماہ فروری میں سبکدوشی سے ابتداء میں انکار کے بعد کی گئی تھی لیکن اس کی توثیق اب کی گئی ہے۔ جنرل سلیم ادریس کو ایک روز قبل احمد الجربا کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

آزاد شامی فوج کی اعلی عسکری کونسل نے جنرل سلیم ادریس کو انقلاب کیلیے مشکلات بڑھنے پر ذمہ داری سے الگ کیا گیا تھا۔ جنرل سلیم ادریس اور ان کے ساتھی سینئیر کمانڈروں نے اس برطرفی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم رواں ہفتے کے دوران احمد الجربا نے متعدد کمانڈروں سے ملاقات کے بعد انہیں فوجی کونسل کا فیصلہ ماننے پر آمادہ کر لیا۔

احمد الجربا کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں یہ طے پایا کہ جنرل سلیم ادریس اور جنرل مصطفی اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو جائیں گے۔ البتی جنرل سلیم کو احمد الجربا کو فوجی مشیر مقرر کیا جائے گا۔