سابق وزیر اعظم شفیق، سیسی کو صدر بنانے کے حامی

جنرل شفیق کرپشن کے مقدمے سے حال ہی میں بری ہوئے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے پہلے باضابطہ صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر محمد مرسی کے مقابلے میں ہارنے والے سابق وزیر اعظم احمد شفیق نے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی مکمل حمایت کے اعادہ کیا ہے۔ سابق مطلق العنان حکمران حسنی مبارک کے دور حکومت میں ان کے آخری وزیر اعظم رہنے والے احمد شفیق نے صدارتی انتخاب میں فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل السیسی کو جتوانے اور ووٹ تقسیم نہ ہونے دینے کے عزم اظہار کیا ہے۔

تاہم انہوں اس امر پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ فوج کھل کر السیسی کی حمایت کر رہی ہے۔ متوقع صدارتی امیدوار اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کرنے کے بعد مرسی مخالفین میں غیر معمولی طور پر مقبولیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے احمد شفیق جو مصری فضائیہ کے کمانڈربھی رہے ہیں، انہیں حال ہی میں کرپشن کے مقدمے سے بری کیا گیا ہے۔ ان کا فوجی سربراہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ '' السیسی ایک ایسے مضبوط صدارتی امیدوار ہیں جن کے جیتنے کے امکانات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ ''

احمد شفیق کی طرف سے یہ بیان ان کی ایک نجی گفتگو کے لیک ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جاری شدہ بیان میں انہوں نے کہا وہ السیسی کی اس لیے حمایت کر رہے ہیں کہ وہ اس بارے میں قائل ہو چکے ہیں کہ صدارتی انتخاب میں ووٹ تقسیم نہیں ہونے چاہییں اور ہماری تمام کوششوں کو یکجا رہنا چاہیے۔

جب سے السیسی کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی ہیں، ان کی حمایت ہر سطح اورہر جگہ ہو رہی ہے۔ السیسی کے حق میں دیواری پوسٹرز، گاڑیوں کی بیک سکرین پر لگے پوسٹرز، حتی کہ بیکریوں کے بنے ہوئے کیکس بھی السیسی سے اظہار محبت کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

تاہم السیسی جن کا متوقع صدارتی امیدوار بننا اب کوئی راز نہیں رہاہے نے ابھی تک خود اپنے منہ سے عوامی سطح پر صدر بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ہے۔ خیال رہے مصر میں صدارتی انتخابات اپریل میں کرائے جانے کی تیاری ہے۔

جب سے السیسی کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی ہیں ان کی حمایت ہر جگہ ہو رہی ہے۔ السیسی کے دیواری پوسٹرز، گاڑیوں کی بیک سکرین پر لگے پوسٹرز، حتی کہ بیکریوں کے بنے ہوئے کیکس پر بھی السیسی سے محبت کے اظہار کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں