.

مصر: انصار بیت المقدس کا کمانڈر توفیق فاریجی ہلاک

ہلاکت حادثاتی بم دھماکے سے ہوئی، متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائینڈ تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں عسکری کارروائیاں کرنے والے گروپ انصار بیت المقدس کا کمانڈر ایک بم دھماکے کے دوران حادثاتی طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا کمانڈر توفیق محمد فاریجی عسکری گروپ کے بانیوں میں شامل تھا۔

انصار بیت المقدس مصر میں پولیس، وزارت داخلہ اور سکیورٹی فورسز پر ہونے والے کئی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ اس گروپ کے دعوے کے مطابق یہ گروپ ایک ہیلی کاپٹر بھی مار گرانے میں کامیاب ہو چکا ہے یہ حملے مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد کیے گئے ہیں۔

توفیق فاریجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 18 اگست 2011 کو اسرائیل فوجیوں پر حملے سے متعلق آپریشن میں عسکری گروپ کا فیلڈ کمانڈر تھا۔ اس آپریشن میں 8 اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔ فاریجی اسرائیل کو جانے والی گیس پائپ لائن پر حملوں کا ماسٹر بھی مائینڈ تھا۔ جبکہ ستمبر 2013 میں مصری وزارت داخلہ پر حملے میں ملوث تھا۔