"شامی جنگ میں حزب اللہ کی مداخلت پریشان کن ہے"

شام کے معاملے میں لبنان غیر جانب دار رہے گا: تمام سلام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی وزیر اعظم تمام سلام نے کہا ہے کہ شدت پسند شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کی شام کی جنگ میں مداخلت بیروت کے لیے پریشانی کا موجب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ حزب اللہ کی قیادت کو خود بھی اس امر کا ادراک ہو گا لہٰذا میرا تنظیم سے مطالبہ ہے کہ وہ خود کو شامی جنگ سے علاحدہ کر لے۔

العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزارتِ عُظمیٰ کی ذمہ داریاں سنھبالتے ہی کابینہ نے پہلا پالیسی بیان ہی یہ جاری کیا تھا کہ ہم کسی پڑوسی ملک میں جاری شورش میں خود کو غیر جانبدار رکھیں گے۔ میں خود بھی اسی اصول پر یقین رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نمائشی نہیں بلکہ پیش آئند ماہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے تمام ضروری آئینی تقاضے مکمل کر رہی ہے۔ وزیر اعظم تمام سلام نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب تک لبنان کے اندرونی صورت حال درست نہیں ہو سکتی۔ موجودہ حکومت سے پہلے حالت زیادہ خراب تھی لیکن اب کچھ بہتری آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں