کویت: عدالت نے حکومتی برطرفی پر گفتگو سے روک دیا

معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کا احترام کیا جائے: شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کویت کی شاہی عدالت نے ملک میں ہر طرح کے امن اور استحکام کے حوالے سے فرمان جاری کیا ہے۔ اس فرمان میں کہا گیا ہے کہ '' حکومت کے اعلی حکام کے ہاتھوں برطرفی کی افواہوں پر بحث بند کر دی جائے۔ امیر دیوان نے اس سلسلے میں ہر شہری پر زور دیا ہے کہ اس معاملے پر خاموش رہے اور پبلک پراسیکیوٹر کو ضروری اقدام کرنے کا موقع دیا جائے۔ ''

شاہی عدالت کا یہ فرمان سرکاری خبر رساں ادارے کونا کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ اس شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ '' اب معاملہ عدالت کے سپرد ہے اس لیے ملک کے ہر شہری کو اس کیس میں خود کو ملوث کرنے کے بجائے عدالتی دائرہ اختیار کا احترام کرنا چاہیے۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صباح خاندان کے ایک سینئیر رکن شیخ احمد فہد الصباح سے ایک مشکوک آڈیو ٹیپ کے بارے میں پراسکیوٹر نے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ واضح رہے مبینہ آڈیو ٹیپ کے ذریعے حکومت کی برطرفی کی افواہ سامنے آئی تھی۔ اسی افواہ پر بات چیت سے شاہی عدالت نے عوام کو منع کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں