مصر دھماکہ، ہسپتال کی افتتاحی تقریب منعقد

واقعہ وادی نیل میں ہیش آیا، وزیر صحت محفوظ رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے ایک نئے تعمیر شدہ ہسپتال کے نزدیک اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا ہے جب محض چند منٹ بعد عبوری وزیر صحت اس ہسپتال کا افتتاح کرنے والے تھے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دھماکہ مصر کے داراحکومت قاہرہ سے جنوب میں 630 کلومیٹر کے فاصلے پر کافت نامی قصبے میں ہوا ہے۔ یہ دھماکہ وزیر صحت عادل عدوائی کے نئے تعمیر شدہ ہسپتال کے افتتاح کیلیے پہنچنے کے فوری بعد ہوا۔ مصر میں یہ کہا جاتا ہے کہ پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی جولائی 2013 میں برطرفی کے بعد سے ملک میں بم دھماکے، سکیورٹی کریک ڈاون اور خونریزی کے واقعات زیادہ ہو گئے ہیں۔ اس دھماکے کے بعد سخت حفاظتی انتظامات میں تقریب افتتاح طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوئی۔

پچھلے سال ماہ ستمبر وزیر داخلہ ایک دھماکے میں بال بال بچ گئے تھے۔ فوج کی حمایت سے قائم عبوری حکومت کا کہنا کہ صدر مرسی کی برطرفی کے بعد سے اب تک 500 لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ زیادہ تر واقعات جزیرہ نما سیناء میں ہوئے ہیں لیکن اب وادی نیل کا علاقہ ان کی زد میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں