.

کھیل ہی کھیل: فیلڈ مارشل السیسی مصری نجات دہندہ

سیسی کی انتخابی مہم کیلیے ایک نئی کمپوٹر گیم تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں سابق فوجی سربراہ اور صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی سیاسی صورتگری کے حوالے سے کمپیوٹر گیم سیسی برانڈ کا تازہ ایڈیشن مارکیٹ میں آ گیا ہے۔ اینڈرائڈ ٹیکنالوجی کی شاہکار اس گیم کو ''سپر سیسی '' کا نام دیا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل السیسی کو اس گیم میں ایک نجات دہندہ کے طور پر دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے مصر کو بچانے کیلیے پچھلے سال موسم گرما میں صدر محمد مرسی کی ''مدد ''کی۔ گیم میں کہا گیا ہے کہ '' سیسی کو بڑے مارجن کے ساتھ جتوانے میں مدد دیں اور زیادہ سے زیادہ پوائنَس حاصل کریں۔

گیم جس کا مرکزی خیال مصر کو بچانے کے حوالے سے ہے ۔ اس مقصد کیلیے آپ خطرات سے پر فضا میں پرواز کرتے ہیں، رکاوٹوں کا ماحول ہے، اور اس دوران بموں اور بارود سے گذرنا ہے۔ ''

گیم تیار کرنے والے اور ایپلی کیشن ڈویلپر محمد یرسی نے '' العربیہ ''کو بتایا کہ '' اس گیم میں دونوں خواہشات مد نظر رکھی گئی ہیں کہ یہ دکھایا جائے کہ ایک مقبول عام شخصیت کی پروموشن کیسے کی جا سکتی ہے، نیز میری اپنی خواہش ہے کہ سابق فوجی سربراہ کو مصر کی اعلی ترین سیاسی پوزیشن پر دیکھ سکوں۔

'' محمد یرسی نے کہا''میں نے کچھ دلچسپ گیم تیار کرنا چاہی جس میں تخلیقی حوالے سے کچھ نیا پیش کیا گیا ہو، نیز لوگوں کو دکھا سکیں کہ وہ کس طرح اپنی مرضی کے صدر کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پروموشن کر سکیں۔'' یرسی نے کہا جس طرح کی صورت حال دکھائی ہے اس میں عبدالفتاح السیسی سے موزوں آدمی کوئی اور مصر میں موجود نہیں ہے۔

فیلڈ مارشل السیسی کی انتخابی مہم کی ترجمان مونا الکوئدی کا کہنا ہے کہ '' امید ہے کہ یہ کمپیوٹر گیم سیسی کی انتخابی مہم میں مفید ثابت ہو گی۔'' ترجمان کے مطابق کمپیوٹر گیم انتخابی مہم کے طریقوں میں سے ایک ہے۔''

واضح رہے اس سے پہلے بھی سابق فوجی سربراہ کی پروموشن کے حوالے سے متعدد کمپیوٹر گیمز بنائی جا چکی ہیں۔ سیسی کے نام سے منسوب چاکلیٹ، برگر، کھجوریں اور دوسری کوکیز مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔ حال ہی میں انہیں تصاویر میں سائیکل چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 26 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے پہلے اس طرح گیمز کا تسلسل سے آنا سیسی کو کتنا فائدہ پہنچاتی ہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔