.

قاہرہ: پولیس چیک پوائنٹ پر دھماکہ، 1 ہلاک

پچھلے سال اگست کے بعد سے پولیس ایسی کارروائیوں کا ہدف ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے میں منگل کے روز ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر کیا گیا ہے۔ یہ دھماکہ ضلع دوکی میں کیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں اب تک کم از کم ایک فرد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم یہ نہیں واضح کیا گیا ہلاک ہونے والا سکیورٹی اہلکار ہے یا عام شہری ہے۔ علاوہ ازیں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے پولیس اس طرح کے دھماکوں کا بطور خاص نشانہ بن رہی ہے۔ ایسے واقعات میں پچھلے سال ماہ اگست میں رابعہ العدوایہ کے باہر سکیورٹی فورسز کے خونریز کریک ڈاون کے بعد شدت آئی ہے۔ اس کریک ڈاون میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بعدازں وزیر داخلہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کے علاوہ پولیس دفاتر اور پولیس تھانے بھی ہدف بن چکے ہیں۔ تین روز قبل ایک دھماکہ نئے تعمیر شدہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے ذرا پہلے کیا گیا تھا، جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

مصر میں ان دنوں صدارتی انتخاب کیلیے سرگرمیاں جاری ہیں اور فوج کے سابق سربراہ فیلڈ مارشل عبدافتاح السیسی اہم ترین صدارتی امیدوار ہیں۔ انہوں نے ایک روز قبل ہی بطور باضابطہ صدارتی امیدوار سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔