غزہ بم دھماکہ، تین جاں بحق، پانچ زخمی

دھماکہ تربیتی کیمپ میں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین سیاسی جماعت حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں بدھ کے روز ہونے والے بم دھماکے سے تین فلسطینی جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فوری طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں.

غزہ کے طبی ذرائع نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ تینوں افراد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اللہ کو پیارے ہو چکے تھے۔۔

حماس کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ پانچ زخمیوں کی حالت بھی خطرے سے باہر نہیں ہے، تاہم ان کے علاج معالجے کیلیے ہرممکن کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ ایک تربیتی کیمپ میں پیش آیا ہے۔

یہ تربیتی کیمپ حماس سے تعلق رکھنے والے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی ملکیت تھا۔ اس تربیتی کیمپ کا علاقہ خان یونس کا شہر بتایا گیا ہے جو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع ہے۔

حماس کے حکام کی طرف سے اس دھماکے کی وجوہات ابھی بتائی نہیں گئی ہیں۔ واضح رہے پچھلے ماہ بھی القسام بریگیڈ کے تربیتی مرکز میں ایسے ہی ایک بم دھماکے سے ایک حماس ممبر جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں