لبنانی سٹار هيفاء وہبی ایم بی سی کے میگا شو میں

عرب دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار حصہ لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشہور ٹی وی پروگرام "آپ کا دیکھا بھالا چہرہ" اور "سنی سنی آواز" عرب دنیا میں گونجنے کیلیے تیار ہے۔ لبنانی خدوخال کی حامل معروف اداکارہ هيفاء وہبی عرب دنیا کے پریمئیر کیلیے قائم جیوری کی ایک رکن ہوں گی۔

یہ ٹی وی کے انداز کا پروگرام عرب دنیا میں نشر کیا جائے گا۔ جس کی خاص بات یہ ہو گی کہ عالمی شہرت کے حامل پاپ سٹارز کی آوازوں میں سنے گئے گیتوں کو مقابلے کے شرکا اپنی زبان سے ادا کرتے ہوئے اس چیز کا خیال رکھیں گے کہ ان پر اصل کا گمان ہو۔

اس پروگرام نشر کرنے والے ممتاز ادارے ایم بی سی گروپ کا کہنا ہے کہ ''یہ ہفتہ وہبی ہو گا، جس کے ساتھ دوسرے فنکار حکیم اور اس کے ڈائریکڑ محمد سمیع ہوں گے۔ جیوری کے ارکان اسی امر کا فیصلہ کریں گے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے شائقین اصل گلوکاروں کے ساتھ کس قدر وفادار ہیں۔

هيفاء وہبی کا کہنا ہے کہ '' یہ ان کے لیے پہلا موقع ہے کہ وہ کسی میگا انٹرٹینمنٹ شومیں حصہ لے رہی ہوں۔'' یہ پریمئیر ایم بی سی 4 اور ایم بی سی مصر پر نشر کیا جائے گا ، جس کے آغاز امکان ہفتے کی شب نو دس بجے کے قریب ہو گا۔

آٹھ اہم شخصیات اس اہم شو میں حصہ لے رہی ہیں جو عرب دنیا کے نقال گلوکاروں کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔ ان پرفامرز کو ملنے والے نقد انعامات عرب دنیا کے مستحق اداروں کو پیش کر دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں