.

اردنی وزیراعظم کے گالف سٹروک سے صحافی 'زخمی'

گیند پروگرام کی کوریج کرنے والے صحافی کے زیر ناف لگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کے وزیر اعظم عبداللہ النسور نے گالف کھیلتے ہوئے گیند صحافی کے پیٹ پر دے ماری۔ اس 'غیر ارادی چوٹ' پر اردگرد موجود افراد نے زوردار قہقہہ لگایا جس پر گالف سٹروک کا نشانہ بننے والے صحافی کا بھی 'غم غلط' ہو گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جب اردن کے وزیر اعظم ملک میں ایک بڑے سیاحتی منصوبے کا افتتاح کرنے پہنچے، سیاحتی منصوبے میں گالف گراونڈ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے گالف سٹک سے افتتاحی سڑوک لگایا تو گیند پروگرام کی کوریج کرنے والے سامنے موجود ایک صحافی کو زیر ناف جا لگی، جس پر وہ ہڑ بڑا کر فورا کھڑا ہو گیا۔ غیر متوقع صورتحال پر عبداللہ النسور سمیت تمام حاضرین انتہائی محظوظ ہوئے۔

اس واقعے پر مبنی ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انتہائی مقبول ہو رہا ہے جس ابتک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔