شامی وزیرخارجہ ولید المعلم بیروت کے اسپتال میں داخل

گذشتہ ماہ امریکی یونیورسٹی کے اسپتال میں شریانوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی ہے کہ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کو منگل کو طبیعت ناساز ہونے پر لبنانی دارالحکومت بیروت میں امریکن یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں داخل کرادیا گیا ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق ولید المعلم کو گذشتہ ماہ بھی اسی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے قلب کی شریانوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ ماضی میں کسی قسم کے عارضہ قلب میں مبتلا رہے ہیں یا نہیں۔

تہتر سالہ شامی وزیر خارجہ بین الاقوامی سفارتی محاذ پر صدر بشارالاسد کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انھوں نے اسی سال کے اوائل میں جنیوا میں حزب اختلاف کے ساتھ ناکام مذاکرات میں شامی حکومت کے وفد کی قیادت کی تھی۔وہ شامی حزب اختلاف کے بارے میں اپنے سخت موقف کے لیے مشہور ہیں اور انھیں صدر بشارالاسد کا قریبی معتمد مشیر قرار دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں