.

دبئی: بوڑھے اماراتی پر تشدد، ملازم ملزم بن گیا

ایشین گھریلو ملازم کا اعتراف جرم، ویڈیو بھی سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک ضعیف العمر شخص کی اپنے ملازم کے ہاتھوں زد و کوب ہونے کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ یہ فوٹیج بوڑھے شخص کے بیڈ روم میں لگے خفیہ کیمرے سے بنی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح گھریلو ملازم اپنے آقا کو تھپڑوں اور ٹھڈوں کے علاوہ اس کھونٹی سے مار پیٹ کر رہا ہے جسے بوڑھا اماراتی سہارے کے طور پر استعمال کرتا تھا۔

اس نوجوان گھریلو ملازم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ صرف چار ماہ پہلے ہی امارات پہنچا تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گھریلو ملازم نے اپنے آجر پر تشدد کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی اس ویڈیو نے بھی ملازم کو ہی ملزم بتایا ہے۔ گھریلو ملازم کا دوران تفتیش اعتراف کرتے ہوئے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ اس کا بوڑھا آجر بہت زیادہ کام لیتا تھا، ہر وقت کوئی نہ کوئی کام اس کے لیے موجود تھا۔ حتی کہ رات کو سونے کا بھی موقع نہ دیتا تھا۔

گھریلو ملازم نے رات کے کسی پہر نیند کے ماحول اور شب باشی کے لباس میں اچانک اٹھ کر پہلے اپنے آجر کو اس کے چہرے پر تھپڑ مارا ، اسے بیڈ پر دھکا دے کر گرانے کی کوشش کی اور پھربوڑھے کی چھڑی سے اسے زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔

اس دوران بوڑھے اور بے بس اماراتی نے کوئی مزاحمت نہیں کی، البتہ جب ملازم ذرا ادھر ادھر ہوا تو تو بوڑھا شخص اٹھ کر دوبارہ بیڈ پر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر میں ملاز دوبارہ آیا اب اس نے بنیان کے بجائے شرٹ پہن رکھی تھی ۔ ملاز نے ایک مرتبہ پھر وار کیا۔

بوڑھے اماراتی کو اپنے پاوں سے" ٹھڈا" رسید کیا اور اسے دوبارہ سے بیڈ پر گرانے کی کوشش کرتے ہوئے بیڈ روم سے باہر نکل گیا ۔ اس ملازم سے ملزم بننے والے ایشین کو مقدمہ چلنے کے بعد بظاہر سزا کا ملنا یقینی لگتا ہے کہ اس نے ایک بوڑھے کو زد و کوب کیا ہے۔