عراقی ہیلی کاپٹروں کا شام میں جہادی کانوائے پر حملہ

شامی علاقے میں عراق کی پہلی کارروائی میں سات افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کے ہیلی کاپٹروں نے جہادی تنظیم کے ایک کانوائے پر حملے میں اتوار کے روز سات افراد ہلاک ہو گئے۔

اتوار کے روز مشرقی شام میں القاعدہ نواز جہادی گروپ کا کارواں جونہی سرحد کے قریب پہنچا تو اس پر عراقی فوجی ہیلی کاپٹروں نے حملہ کر دیا۔ یاد رہے کہ شامی علاقے میں عراقی فوج کی یہ پہلی کارروائی تھی۔

حملے کی تفصیل بتاتے ہوئے بریگیڈئر جنرل سعد معان نے کہا کہ عراقی فوجیوں نے شامی علاقے وادی صواب میں القاعدہ نواز گروپ کے آٹھ ٹینکروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امارات اسلامی اور لیوانٹ کے جنگجووں کو تیل سپلائی کی غرض سے عراقی سرحد میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں