لبنان صدارتی انتخاب: پارلیمنٹ پھر ناکام ہو گئی

پارلیمنٹ کا اگلا اجلاس 7 مئی کو طلب کر لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لبنان کی پارلیمنٹ آج بدھ کے روز صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں صدر مائیکل سلیمان کے جانشین کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے پہلے پچھلے بدھ کو بھی ارکان پارلیمنٹ نیا صدر منتخب کرنے میں ناکام رہے تھے۔ پارلیمنٹ کا اگلا سیشن اسی مقصد کیلیے اب سات مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے موجودہ صدر مائیکل سلیمان کی مدت صدارت 25 مئی کو ختم ہو جائے گی۔

گزشتہ بدھ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران سب سے زیادہ ووٹ لینے والے صدارتی امیدوار سمیر جیا جیا دو تہائی ووٹ حاصل نہ کر سکے تھے۔ بدھ کے روز ہونے والی اس ووٹنگ کے دوران ارکان پارلیمنٹ نے 52 ووٹ خالی ڈال دیے تھے جبکہ سات ووٹ ضائع ہو گئے تھے۔ لبنانی افواج کے سربراہ اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ مارچ 14 گروپ کے امیدوار سمیر جیا جیا نے 48 ووٹ حاصل کیے تھے۔

جبکہ ان کے مدمقابل ہینری ہیلو نے 16 ووٹ حاصل کیے تھے۔ کتائب پارٹی کے امیدوار امین جمائیل نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا تھا۔ پارلیمنٹ کے پچھلے اجلاس میں 128 ارکان موجود تھے۔ لبنانی آئین کے مطابق ووٹنگ کے پہلے راونڈ کے دوران ایک امیدوار کیلیے 86 ووٹ لینا ضروری ہے۔

ملک میں طویل عرصے سے جاری تقسیم اور پڑوسی ملک شام کی خانہ جنگی کے اثرات کے باعث نئے صدر پر اتفاق میں مشکلات ہیں۔ دوسرے راونڈ کے دوران جیتنے کیلیے ایک امیدوار کو کم از کم 65 ووٹ لینا ہوں گے۔ اس حوالے سے ایوان کے پاس 25 مارچ سے 25 مئی تک دو ماہ کی مہلت ہے کہ یہ نیا صدر منتخب کر لے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں