جدہ: دنیا کے سب سے اونچے فلیگ پول کی تعمیر مکمل

170 میٹر اونچے پول پر 570 کلو وزنی سعودی پرچم لہرائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

'بحیرہ احمر کی دلہن' کے نام سے مشہور سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ امسال دنیا کے سب سے اونچے فلیگ پول والے شہر کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروائے گا۔

جمیل کمیونٹی پراجیکٹس کے نام سے مکمل ہونے والے حالیہ منصوبے کے ڈائریکٹر ابراہیم بداوود نے بتایا ہے کہ "ہم یہ منصوبہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے لئے نہیں بلکہ سعودی عوام کے لئے تعمیر کر رہے ہیں۔" پراجیکٹ سائٹ پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بداوود نے کہا ہے کہ"یہ فلیگ پول ادارے کی جانب سے علاج کے بعد وطن واپس لوٹنے والے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کے لئے تحفہ ہے۔ یہ منصوبہ جدہ میونسپلٹی کے تعاون سے 12 مہینوں میں مکمل کیا گیا۔

ابراہیم بداوود نے اعلان کیا کہ 170 میٹر اونچا فلیگ پول ایک ماہ میں باقاعدہ طور پر سعودی پرچم لہرانا شروع کر دے گا۔ اس موقع پر منصوبے کے مینیجر شریف البحر نے بتایا کہ یہ فلیگ پول پرچم لہرانے کے خود کار نظام، بہترین کیمروں، ہوا کی رفتار جانچے والے جدید ترین نظام اور اہم مواقع کے لئے روشنیوں کے نظام سے مزین ہے۔

شریف بحر کے مطابق اس فلیگ پول کی تعمیر کے دوران متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جن میں زلزلے کے علاقے میں موجودگی، تیز ہوا اور جھنڈے کے وزن کو سنبھالنا شامل تھا مگر ان تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنے 42 قومی اور بین الاقوامی پارٹنرز کی مدد سے یہ منصوبہ مکمل کر لیا۔

جدہ شہر کے طارق بن زیاد چوک پر تعمیر کئے گئے اس فلیگ پول پر لہرائے جائے جانے والے سعودی جھنڈے کا وزن 570 کلوگرام ہو گا۔ اس منصوبے کے لئے 2000 اسکوائر میٹر جگہ مختص کی گئی تھی۔ اس سے پہلے سب سے اونچے فلیگ پول کا ورلڈ ریکارڈ تاجکستان کے پاس تھا جس کے فلیگ پول کی اونچائی تقریبا 162 میٹر تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں