.

لبنانی اسقف پاپائے روم کے ہمراہ مقبوضہ القدس جائیں گے

لبنانی پادری صرف فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے میرونائٹ پادری پوپ بشارہ بطروس الرائی اسی ماہ پاپائے روم پوپ فرانسیس کے ہمراہ اسی ماہ مقبوضہ بیت المقدس اور مقدس سرزمین (ہولی لینڈ) کے دورے پر جائیں گے۔

پوپ بشارہ بطروس الرائی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ پوپ ہولی لینڈ اور یروشیلم جارہے ہیں،اس لیے یہ معمول کی بات ہے کہ پادری کو ان کا استقبال کرنا چاہیے مگر ان کا کہنا ہے کہ اس دورے کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔

پوپ بشارہ بطروس الرائی کا دورہ سفارتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ لبنان ٹیکنیکل طور پر اسرائیل کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور اس کے شہریوں کے صہیونی ریاست میں داخلے پر پابندی عاید ہے۔

تاہم میرونائٹ مذہبی پیشوا مقدس سرزمین میں جا سکتے ہیں لیکن دوسرے تمام لبنانیوں کے وہاں داخلے پر پابندی ہے۔پوپ بشارہ الرائی کا کہنا ہے کہ ان کا سفر خالصتاً مذہبی نوعیت کا ہوگا اور اس کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔

ان کے نائب بولوس سیاح بھی ان کے ہمراہ مقدس سرزمین جائیں گے۔انھوں نے بتایا ہے کہ لبنانی پادری اسرائیل کے کسی لیڈر کے ساتھ کوئی سیاسی ملاقات نہیں کریں گے۔ البتہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔