.

مصر: مرسی کے 102 حامیوں کو 10 برس قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ملک کی ایک عدالت نے معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے 102 حامیوں کو پرتشدد مظاہرہ کرنے کی پاداش میں 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

فوج کی نگرانی میں قائم حکومت نے ڈاکٹر محمد مرسی کے ہزاروں حامیوں کو گرفتار کر رکھا ہے اور ان پر صدر مرسی کی معزولی کے بعد سے ابتک مختلف مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔ ان مقدمات میں سیکڑوں مشتبہ افراد کو اجتماعی طور پر پھانسی سمیت سخت سزائیں سنائی جا رہی ہیں، جن کی عالمی سطح پر انتہائی مذمت کی جا رہی ہے۔ قاہرہ عدالت نے دو مزید افراد کو سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔

گذشتہ ہفتے ساحلی شہر المنیا کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 683 افراد کو سزائے موت سنائی۔ اتنی بڑی سزا عدالت نے چند منٹ کی سماعت کے بعد ہی جاری کی۔