.

نوری المالکی غیر علانیہ دورے پر ایران پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی غیر علانیہ دورے پر اتوار کے روز تہران پہنچے ہیں۔

نوری المالکی کے قریبی حلقوں کے مطابق پارلیمانی انتخاب کے نتائج کے اعلان سے پہلے سابق عراقی وزیر اعظم کے دورہ تہران کا مقصد تیسری ٹرم کے لیے عراقی حکومت سنبھالنے سے ایران کی امداد و تعاون حاصل کرنا ہے۔

تاہم ایگزٹ پول کے نتائج اور عراق سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ نوری المالکی کی قیادت میں 'اسٹیٹ ایںڈ لاء' سیاسی اتحاد زیادہ نشتیں حاصل نہیں کر سکے گا، جس کے باعث اتحاد کے لیے آئندہ حکومت بنانا ممکن نہیں رہے گا۔

عراق میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی انتخابات کا نتیجہ 20 دن سے پہلے آنا ناممکن ہے۔ اس سے قبل نوری المالکی خود ملک میں نئی حکومت تشکیل دینے سے متعلق اپنے اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔