لیبیا: نئے وزیر اعظم کی پارلیمنٹ سے منظوری

دو ہفتے کے دوران کابینہ کی تشکیل مکمل کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا کی پارلیمنٹ کے صدر نوری ابو شمائن نے ملک کے معروف تاجر احمد مائتیق کی ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر تصدیق کر دی ہے۔ اس سلسلے میں صدر پارلیمنٹ نے پیر کے روز ایک حکنامے پر دستخط کیے ہیں۔

پارلیمنٹ کی اس منظوری سے پہلے احمد مائتیق نے اتوار کے روز وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تھا۔ لیکن پارلیمنٹ کے صدر کے ایک نائب نے وزیر اعظم کے انتخاب کو غلط قرار دے دیا تھا۔

پیر کے روز حکنامے پر دستخط کرنے کے بعد نوری ابو شمائن نے اعلان کیا ہے مائتق اب وزیر اعظم ہیں اور انہیں چاہیے کہ دو ہفتوں کے دوران اپنی کابینہ تشکیل دیں۔ یہ حکمنامہ پارلیمنٹ کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں