شامی بحران:دواردنی صحافیوں کی ٹاک شو میں زورآزمائی

صحافیوں کے فن پہلوانی کے مظاہرے پر میزبان نے اچانک پروگرام ختم کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کے ایک ٹی وی چینل پر براہ راست ٹاک شو میں دو صحافیوں میں شامی بحران پربحث کے دوران لڑائی ہوگئی ہے۔

یہ دونوں غصیلے صحافی حضرات اردن کے ٹی وی چینل 7 اسٹارز سے نشر ہونے والے پروگرام میں مہمان تھے۔وہ شام میں جاری تنازعے پر گفتگو فرما رہے تھے اور اپنے اپنے دلائل پیش کررہے تھے لیکن ان میں کوئی بھی مان کے نہیں دے رہا تھا اور خود کو درست اور دوسرے کو غلط قراردے رہا تھا۔

دونوں صحافی گفتگو کرتے غصے میں ایسے آپے سے باہر ہوئے کہ انھوں نے زورآزمائی شروع کردی۔انھوں نے اسٹوڈیو کی اس میز کو بھی ایک دوسرے کی جانب زور لگا کر توڑ دیا جو ان کے ان کے سامنے رکھی ہوئی تھی اور ان کے اور میزبان کے درمیان حد فاصل کا کام دے رہی تھی۔

دونوں صحافیوں کی جانب سے فن پہلوانی کے اس دلچسپ مظاہرے کے بعد میزبان نے اچانک قبل ازوقت ہی پروگرام ختم کردیا تاکہ مزید نقصان اور سرپھٹول سے بچا جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں