.

عازمین حج کیلیے طائف میں نئے ائیر پورٹ کا منصوبہ

تعمیراتی ٹھیکہ اگلے سال ایوارڈ کیے جانے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے سول ایوی ایشن سے متعلقہ حکام نے دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو مکہ کے قریب ترین لینڈ کرانے کیلیے طائف میں ایک نیا ائیر پورٹ تعمیر کرنے کا اصولی فیسلہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکی عازمین حج جدہ کا حج ٹرمینل استعمال کرتے ہیں۔

سعودیہ کے سول ایوی ایشن سے متعلق معاملات کو دیکھنے والے شعبے جی اے سی اے نے بین الاقوامی کنسور شیمز اور بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تاکہ طائف میں حج ٹرمینل کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ یہ معلوم ہو سکے کہ نیا حج ٹرمینل کتنے عرصے میں ممکن ہو گا،

سعودی حکام کے مطابق اس بارے میں امکان ہے کہ 2015 تک نئے ائیر پورٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایوارڈ کر دیا جائے گا۔ ترجمان خالد خائبانی نے کہا '' نیا ائیر پورٹ کا ٹھیکہ تعمیر کرو، چلاو اور حوالے کرو کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

اس مجوزہ ائیر پورٹ کو حج کے علاوہ عمرہ کیلے آنے والے عازمین بھی استعمال کریں گے۔ اس منصوبے پر سعودی حکام انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جبکہ عالمی بنک کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔

واضح رہے طائف کا موجودہ ائیر پورٹ صرف اندرونی پروازوں کیلیے استعمال ہوتا ہے ۔ تاہم نیا ائیرر پورٹ ایک بہت بڑا بین الاقوامی ہوائی اڈا ہو گا ۔ جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج و عمرہ کی آمدو رفت ہو گی۔