.

محجب خاتون کی پرس چرانے کی 'دلیرانہ واردات'

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دُکانوں سے اشیاء کی چوری کی وارداتیں عام بات ہے مگر ان میں سے چند ہی واقعات خفیہ کیمروں میں محفوظ ہونے کے بعد لوگوں کی توجہ کا مرکز بن پاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون شاپنگ کے دوران دوسری خاتون کا پرس نہایت دیدہ دلیرہ کے ساتھ چورتی کرتی اور رفو چکر ہو جاتی ہے۔

فوٹیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پرس اور جوتوں کی ایک دکان میں مرد و خواتین گاہک اپنی اپنی پسند کی اشیاء دیکھ رہے ہیں۔ اس دوران ایک باحجاب خاتون جو عمر میں چالیس یا پچاس کے پیٹے کی معلوم ہوتی ہے لیڈیز پرس دیکھتے ہوئے آگے بڑھتی ہے۔ وہیں پر ایک دوسری خاتون اس کے دو بیٹے اور شوہر بھی بنچ پر بیھٹے ہوئے ہیں۔

خاتون نےاپنا سفید رنگ کا پرس اپنی عقبی جانب چھوڑ رکھا ہے۔ وارداتی خاتون چلتے پھرتے اس کے پرس پر نگاہ ڈالتی اور پھر شو کیس میں لگے اسی رنگ کے ایک پرس کو ٹٹولنا شروع کر دیتی ہے۔ گویا اس نے پہلے ہی اس کا پرس اٹھانے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ چند لمحات میں سفید پرس والی خاتون وہاں سے اٹھتی ہے تو با حجاب 'آنٹی' جلدی سے اس کا پرس اٹھاتی اور اس کی جگہ دوسرا سفید پرس رکھتی ہوئے تیزی سے آگے نکل جاتی ہے۔

خاتون واپس آتے ہی اپنے پرس کی جگہ ایک خالی سفید رنگ کا لیڈیز بیگ دیکھ کر حیران رہ جاتی ہے کہ پلک جھپکتے ہی اس کا پرس کیا ہوا۔ فوٹیج سے اندازہ ہوتا ہے کہ پرس چرائے جانے کے بعد وہ اپنے شوہر سے اس کے بارے میں کوئی بات کرتی ہے، لیکن دونوں اس 'ناگہانی واردات' پر حیران و پریشان ہیں۔