مصر: اگلی خاتون اول کون، انتصار عامر یا سہام نجم؟

بیگم سیسی مکمل گھریلو، بیگم صباحی سرگرم سماجی ورکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

رواں ماہ کے اواخر میں 26 اور 27 مئی کو مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے نئی خاتون اول کے لیے یہ تجسس بڑھنے لگا ہے۔ خاتون اول بیگم سیسی بنیں گی یا بیگم صباحی ؟ مصری خواتین کے لیے بالعموم اور خصوصا سیاسی و سماجی طور پر متحرک یا سرکاری ذمہ داریوں پر موجود خواتین کے لیے یہ اہم ہے کہ مصر کی اگلی خاتون اول کون ہو گی اور اس کے رجحانات کیا ہوں گے۔

صدارتی دوڑ میں موجود دو امیدواروں میں سے سابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی اہلیہ انتصار عامر ہیں جو مکمل طور پر ایک گھریلو خاتون ہیں۔ جبکہ بائیں بازو سے تعلق کھنے والے دوسرے صدارتی امیدوار حمدین صباحی کی اہلیہ سہام نجم ہیں۔ سہام نجم، سماجی اور تعلیمی شعبے کیلیے معروف نام ہے۔

فیلڈ مارشل السیسی کی اہلیہ انتصار عامر ان کی ننھیالی کزن ہیں۔ السیسی نے اپنے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں اپنی اس کزن کے ساتھ سکول کے زمانے میں ہی محبت ہو گئی تھی۔ تاہم شادی 1977 میں گریجوایشن کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔

شادی کے بعد ان کی اہلیہ نے گھریلو زندگی کو ترجیح دی اور اپنے چار بچوں مصطفی، محمود ، حسن اور آیا کی پرورش میں مصروف رہیں۔ ان کے گھرداری کے رجحان کے باعث تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر سیسی صدر منتخب ہو گئے تو بھی ان کی اہلیہ سیاسی معاملات میں دلچسپی نہیں لیں گی۔ جیسا جمال عبدالناصر کی اہلیہ نے بھی ہمیشہ اپنی توجہ محض اپنے بچوں کی پرورش پر رکھی تھی۔

یہ بھی معلوم ہوا کہ بیگم السیسی میڈیا کا موضوع بننا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ وہ یقین رکھتی ہیں کہ عورت کا اصل کردار گھر کے اندر ہوتا ہے۔ ماضی میں بھی گھر سے باہر ملنے والے مواقع کو انہوں نے ہمیشہ رد کیا ہے۔ وہ کسی بھی ذمہ داری سے گھر اور بچوں کی ذمہ داری کو اہم جانتی ہیں۔

دوسری جانب حمدین صباحی کی اہلیہ سہام نجم سیاسی اور قانونی میدان میں سرگرم رہ چکی ہیں۔ قاہرہ یونیورسٹی سے کامرس میں 1977 میں گریجوایشن کی ۔ آج کل عرب دنیا میں خواندگی اور تعلیم بالغاں سے متعلق ادارے ''عرب نیٹ ورک فار لٹریسی اینڈ اڈلٹ ایجوکیشن'' کی سیکرٹری جنرل ہیں۔ وہ یونیسکو میں'' تعلیم سب'' کیلیے کے شعبے میں عرب دنیا کی واحد نمائندہ ہیں۔ علاوہ ازیں مصری سول سوسائٹی کی اہم رکن ہیں۔

خاتون اول کے ٹائٹل میں اپنے لیے دلچسپی رکھنے کے بجائے وہ کہتی ہیں ''یہ ٹائٹل ہر مصری خاتون کا حق ہے۔'' صباحی سے ان کی اہلیہ کی پہلی ملاقات 1972 میں ایک احتجاج کے دوران ہوئی تھی۔ ان کی شادی 1979 میں ہوئی، وہ دوبچوں کی ماں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بیگم صباحی نے کہا اگر یہ جیت گئے تو بھی میں اپنی تعلیم سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھوں گی۔ ان کا کہنا تھا یہ قطعا ضروری نہیں ہے کہ شوہر کسی اہم ذمہ داری پر آ جائے تو بیوی کو اپنی زندگی کو تبدیل کر لینا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں