.

حریری کیس: صحافی کیخلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت

پیشے کا تقاضہ نبھایا، انصاف ہمارا حق نہ چھینے: کرم الحیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے مقدمہ قتل کی سماعت کرنے والے خصوصی ٹریبیونل میں لبنانی صحافی نے پیش ہو کر توہین عدالت کے نوٹس کو بلاجواز قرار دیا ہے۔ لبنان کے الجدید ٹی وی کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف کرم الحیات نے کہ ''ہمارا جرم صرف یہ ہے، ہم اپنے پیشے کے اعلی ترین اصولوں کا احترام اور پاسداری کرتے ہوئے اس عدالت کی طرف سے اختیار کردہ غلط انداز کو سامنے لا رہے ہیں۔ ''

واضح رہے خصوصی ٹریبیونل نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔ کرم الحیات اور ان کے ٹی وی کی مالک کمپنی پر ٹریبیونل کی طرف سے دو عاید کردہ الزامات میں توہین عدالت کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا اور عدالتی مواد کی تفصیلات نشر کرنا شامل تھا۔ اس ادارے نے سابق وزیر اعظم کے قتل کے سلسے میں مبینہ گواہوں اور حزب اللہ کے پانچ ارکان کے بارے میں مواد شائع کیا تھا۔

اس ٹریبیونل نے حزب اللہ کے حامی '' الاخبار '' اور اس کے مدیر اعلی ابراہیم محمد الامین کو بھی اسی حوالے سے نوٹس جاری کرکے 29 مئی کو طلب کیا ہے۔ تاہم ابھی الامین نے ٹریبیونل میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ '' انہوں نے جانتے بوجھتے اور بالارادہ عدالتی انصرام میں رکاوٹ پیدا کی۔ ''نیز'' گواہوں سے متعلق خفیہ اطلاعات شائع کیں۔''

ان اداروں نے ان 167 گواہوں کی فہرست شائع کی تھی جنہیں ٹریبیونل کے سامنے پیش کیا جانا ہے، یہ فہرست ایک نامعلوم گروپ کی طرف سے سامنے لائی گئی تھی '' جو جرنلسٹ فار دی ٹروتھ '' کے نام سے سرگرم ہوا تھا۔ اس گروپ نے دعوی کیا تھا کہ یہ خصوصی ٹریبیونل کی کرپشن کو بے نقاب کرے گا۔

صحافی کرم الحیات نے کہا '' میں آج یہاں عدالت میں اس لیے پیش ہوا ہوں کہ میں انصاف کے نام پر اپنے بنیادی حق سے محروم کیے جانے کے ساتھ نہیں ہوں۔'' ٹریبیونل کے ترجمان مارٹن یوسف نے اس بارے میں بتایا '' عدالت یہ چاہتی ہے کہ گواہوں کیلیے کوئی دباو یا خطرہ تو نہیں ہے۔''

خیال رہے یہ ٹریبیونل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان حکومت کی درخواست پر قائم کیا ہے۔ اس ٹریبیونل نے 14 فروری 2005 میں ہلاک کیے گئے وزیر اعظ٘م رفیق الحریری کے مقدمہ قتل کے سلسلے میں کارروائی کا آغاز جنوری 2014 میں یہاں ہیگ کے مضافات میں کیا ہے۔