.

خواتین مریضوں کو 'ہراساں' کرنے والا مصری ڈاکٹر گرفتار

ملزم نے خفیہ کیمرے کو موبائل فون سے مربوط کر رکھا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شمالی شہر الجوف میں ڈینٹسٹ کو خواتین مریضوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زیر حراست ڈاکٹر نے اپنے کلینک میں خفیہ کیمرے نصب تھے جو اس کے موبائل فون سے مربوط تھے۔

ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مصری شہریت کے حامل ماہر دندان نے خواتین مریضوں کو جنسی طور پر ہراساں کر کے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔

اطلاع ملنے پر مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے اہلکاروں نے مشتبہ کلینک پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خفیہ کیمرے اور موبائل بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ گرفتار ڈاکٹر سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔