اماراتی شاعر کیلیے عطائے پرچم کی تقریب

مقابلہ جیتنے والے اس شاعر کو پانچ ملین درہم بھی ملیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے معروف شاعر سیف سلیم المنصوری کو ان کی شعری صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر پرچم عطا کیا گیا ہے۔ سیف سلیم المنصوری نے ٹی وی پر ہونے والا کثیر ملکی مقابلہ جیتا ہے۔

عطائے پرچم کے حوالے سے پذیرائی کیلیے شیخ نہیان بن زاید اور بحرین کے شہزادہ نے بطور خاص شرکت کی اور پنے ہاتھوں سے اس اماراتی شاعر کو پرچم عطا کیا۔

سیف سلیم المنصوری کو پرچم ملنے کا اعزاز ابوظہبی کے ایک ٹی وی شو میں شاعری کا مقابلہ جیت کر ہزاری شاعر کا ٹائٹل جیتنے کی بیناد پر دیا گیا ہے۔ مقابلہ جیتنے والے اس عظیم شاعر کو پانچ ملین درہم انعام ملے گا۔ جس کی مالیت 13 لاکھ پینسٹھ ہزارامریکی ڈالر بنتی ہے۔

شاعری کے اس مقابلے میں سعودی عرب، اومان، بحرین، اور متحدہ عرب امارات کے شعراء نے حصہ لیا تھا۔ مقابلے کا انعقاد کرنے والا ٹی وی اس شو کو امریکی آئیڈل کے انداز میں پیش کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں