بشار کے حق میں ریلی پر شیلنگ، 22 جاں بحق

ریلی پر باغیوں نے شیلنگ جنوبی شہر درعا میں کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شامی باغیوں نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بشارالاسد کے حق میں منعقد ہونے والی ریلی پر شیلنگ کر کے کم از کم 22 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

شیلنگ کا یہ واقعہ شام کے جنوبی شہر درعا میں پیش آیا ہے۔ واضح رہے بشار رجیم نے 3 جون کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

بشارالاسد اس مرتبہ بھی تمام تر عوامی اور بین الاقوامی مخالفت کے باوجود صدارتی امیدوار کے طور پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بشار رجیم کے اپنے ہی عوام کیخلاف وحشیانہ فوجی استعمال کے باعث اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ شام کی خانہ جنگی چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں