طالبات کو بلیک میل اور معلمات کو ورغلانے والا اہلکار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی پولیس نے وزارت تعلیم کے ایک سینیئر عہدیدار کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ طالبات کو بلیک میل اور خواتین اساتذہ، سپروائزر کو قابل اعتراض گانے سنانے اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے دوستی پر آمادہ کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو حائل کے علاقے کے ایجوکیشنل سپروائزرکے خلاف طالبات نے شکایت کی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ایک بازار سے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بھرپور مزاحمت کی تاہم پولیس نے اسے حراست میں لے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ابتدائی تفیش کے مطابق محکمہ تعلیم کے گرفتار عہدیدار کے محکمے کی کئی دوسری خواتین کے ساتھ بھی تعلقات تھے۔ اس کے موبائل فون سے دوسری خواتین عہدیداروں کے فون نمبر اور ایس ایم ایس بھی ملے ہیں جنہیں وہ خواتین کو ارسال کرتا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں