.

شام: حمص سے متصل علاقے میں جنگ بندی

بشار رجیم 3 جون تک شہروں میں جنگ بندی کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان حمص کے شہر سے متصل باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

یہ انکشاف شام میں انسانی حقوق کیلیے سرگرم کارکن ثائر خالدیہ اور ابو یاسین الحمصی نے ہفتے کے روز کیا ہے۔ اس جنگ بندی کے نتیجے میں دونوں فریق ایک معاہدے کیلیے بات چیت کرنے کی پوزیشن میں آ جائیں گے تاکہ باغیوں کو ان کے زیر قبضہ علاقہ الوار خالی کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ واضح رہے یہ علاقہ حمص سے متصل دریا کے پار ہے۔

کارکنوں کے مطابق یہ جنگ بندی جمعہ کے روز سے ممکن ہوئی ہے۔ واضح رہے ماہ مئی کے آغاز میں حمص کے پرانے شہر میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں بھی جنگ بندہی ہوئی تھی۔ جس کے باغی کو علاقے سے انخلاء کا موقع ملا تھا۔

ذرائع کے مطابق بشارالاسد کی وفادار افواج اس کوشش میں ہیں کہ شہروں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں جنگ بندی آگے بڑھتی رہے تاکہ 3 جون کو متوقع صدارتی انتخاب سے پہلے بشار رجیم کی اخلاقی پوزیشن بہتر ہو جائے۔