.

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، سورج کو دیکھنا خطرناک

خانہ کعبہ پر سورج کل 12 بج کر18 منٹ پر آئے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہر سال کی طرح روال سال بھی 28 مئی کو ایک مرتبہ پھر عین خانہ کعبہ کی سیدھ میں چمکے گا۔ ماہرین نے اس موقع پر ننگی آنکھوں سے سورج کی طرف دیکھنے سے منع کر دیا ہے۔

سعودی شہر جدہ میں قائم آسٹرانومیکل سوسائٹی سے وابستہ ماہرین نے بدھ کے روز سورج کی سمت اور حرکت کے بارے میں بتایا ہے کہ 28 مئی کی دوپہر سورج حرم کعبہ کے عین اوپر سے گذرے گا۔

اس ادارے کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب میں طلوع آفتاب شمال مشرقی افق سے صبح پانچ بج کر38 منٹ پرہو گا۔ سورج بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ پر آ جائے گااور کعبہ کا سایہ مکمل طور پر تحلیل ہو جائے گا۔

واضح رہے خانہ کعبہ کے زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اس وجہ سے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو کا خانہ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال ایک سال کے دوران دو مرتبہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق 28 مئی کے علاوہ یہ موقع 16 جولائی کو بھی ہر سال آتا ہے۔ ماہرین نے ان مواقع پر سورج کو ننگی دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک بتایا ہے۔