یو اے ای میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے علاقے کیشھم میں منگل کے روز زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر سکیل پر 5.22 تھی۔

اس زلزلے کے اثرات متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں بھی محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری اور دفتروں میں کام کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کثیر المنزلہ عمارتیں خالی کر کے کھلے مقامات پر آ گئے۔

یو اے ای کے قومی مرکز موسمیات اور زلزلہ پیمائی نے ایران میں آنے والے زلزلے کی تصدیق مقامی ویب پورٹل ایمریٹس 24/7 سے بات کرتے ہوئی کی۔

مرکز موسمیات اور زلزلہ پیمائی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی ایران کے شہر کشھم سے ساٹھ کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔ اہالیاں دبئی نے ٹویٹر پیغامات کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد لوگ کئی عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

گذشتہ برس اپریل میں اس وقت متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب پاکستان کے جنوبی مغربی علاقوں میں 7۔8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں