.

ایران اسلامی وزرائے خارجہ اجلاس کی دعوت ملنے پر شاداں

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی جلد ملاقات اہم ترجیح ہے: ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران نے اسلامی بلاک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی طرف سے شرکت کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسلامی بلاک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ جدہ میں منعقد ہو گا۔

ایران کے لیے اس کے علاقائی حریف سعودی عرب کی طرف سے ملنے والی یہ دعوت ایک دوستانہ اظہار ہے۔ جسے دونوں طرف سے پسند کیا جا رہا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان پچھلے تین سال سے شام کے تنازعہ کی وجہ سے کشیدگی چلی آ رہی ہے۔ بحرین کی صورتحال سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان معاملات میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

اس دعوت کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان نے کہا دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے دورے دو طرفہ ایجنڈے میں اہم ترجیح ہیں۔

اوآئی سی کا اجلاس اگلے ماہ 18 جون کو جدہ میں ہو گا۔ جہاں دونوں وزرائے خارجہ سعود الفیصل اور جواد ظریف کے درمیان ملاقات امکانی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں شہزادہ سعودالفیصل نے کہا تھا کہ جواد ظریف کو دوطرفہ بہتر تعلقات کیلیے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا تھا '' ہم ان سے بات کریں گے تاکہ جو بھی اختلافات ہیں وہ طے کیے جا سکیں۔''