.

صباحی نے غیر مساوی لڑائی وقار سے لڑی: سلمہ صباحی

میرے والد نے ایسا خواب دکھایا جسے ہم بھول چکے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے صدارتی انتخاب میں شکست کھانے والے بائں بازو کے امیدوار حمدین صباحی کی صاحبزادی سلمہ صباحی نے کہا ہے کہ '' میرے والد نے بڑے وقار کے ساتھ ایک عدم مساویانہ لڑائی لڑی ہے۔'

سلمہ صباحی یہ بات جزوی انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد فیس بک پر لکھے گئے اپنے پیغام میں کہی ہے، سلمہ صباحی کے الفاظ میں '' صباحی آپ کا شکریہ، آپ نے ایک غیر مساوی لڑائی پورے وقار اور عزت کے ساتھ لڑی ۔''

حمدین صباحی کی صاحبزادی نے مزید لکھا ہے '' صباحی آپ نے ہمیں ایک ایسے خواب کے گرد جمع کیا جسے ہم بھول چکے تھے۔'' صاحبزادی نے اپنے والد کی انتخابی مہم چلانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے انتخابی نتائج کے اعلان کے مطابق صباحی کے واحد مدمقابل امیدوار سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی نے 97 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے کیے۔

سلمہ صباحی نے اسی فیس بک پیغام میں جیتنے والے صدر عبدالفتاح السیسی کو مبارکباد دی ہے۔ خیال رہے السیسی کے بارے میں برطانوی معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے ہی جزوی رزلٹ کی بنیاد پر کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے مخالف امیدوار کے مقابلے میں 95 فیصد ووٹ لے کر جیت رہے ہیں۔

اس سے پہلے صباحی کی ٹیم نے اعلان کیا تھا انتخاب میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے خلاف ایک درخواست الیکٹورل کمیشن کے پاس جمع کرادی گئی ہے کیونکہ بے قاعدگیوں نے ووٹ کی ساکھ مجروح کی ہے۔