.

مصر اب آگے کی طرف بڑھے گا: السیسی

لوگ خوف زدہ نہ ہوں ماضی کی طرف نہیں جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے نو منتخب صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اب مصر کو پیچھے نہیں دھکیلا جا سکے گا بلکہ مصر کو اب آگے بڑھنا ہے۔ انہوں اس امر کا اظہار انتخابی نتائج میں اپنی جیت کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

السیسی کا کہنا تھا'' ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ماضی کی طرف پلٹ جانے کا خوف ہے لیکن اب ایسا کبھی نہیں ہو گا، مصر کو اب آگے جانا ہے۔ '' عبدالفتاح السیسی نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی تھی کہ کیا 25 جنوری کی تحریک سے پہلے والے حالات پھر سے آ جائیں گے؟

السیسی نے کہا '' لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے لیے کام کریں اور ان کے لیے لڑیں۔، ہم اہل مصر کو اپنے اقدامات سے خوش کریں گے نہ کہ باتوں سے۔ ''

سابق فوجی سربراہ نے کہا '' ہم اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی مصر کو آگے کی طرف بڑھنے والے راستے پر ڈال دیں گے۔ واضح رہے ان کے واحد مد مقابل حمدین صباحی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے