.

السیسی کی فتح، عرب گلوکاراوں اور سٹارز کا والہانہ پن

حیفہ وہبی ۔ علیزہ اور شیرین عبدالوہاب کی سوشل میڈیا پر اظہار مسرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر اور مصری فوج کے لیے اپنی محبت کے اظہار میں حجاب محسوس نہ کرنے والی لبنانی گلوکارہ حیفہ وہبی نے عبدالفتاح السیسی کے صدر منتخب ہونے کے بعد انہیں اپنی دلی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

حیفہ وہبی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے '' میں اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار نہیں کر پا رہی جو عبدالفتاح الیسی کی کامیابی کے حوالے سے انتخابی نتائج اور مصری عوام کی مسرتوں کو دیکھ کر خوشی سے مچل رہے ہیں۔

وہبی نے مزید لکھا ہے '' دنیا کی ماں کو مبارک ہو، میں چاہتی ہوں کہ نیا دور مصر کے لیے سلامتی اور استحکام کا دور ثابت ہو۔''

لبنانی دیوا حیفہ وہبی اکیلی گلوکارہ نہیں ہیں جس نے سابق آرمی چیف سیسی کے صدر بننے پر اس والہانہ پن کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے ایک اور لبنانی گلوکارہ علیزہ نے بھی اسی طرح کا مبارکباد کا پیغام لکھ کر بھیجا ہے۔

علیزہ نے لکھا ہے بالآخر مصر نے ایک ہمت والا صدر پا لیا، میں اس پر بہت خوش ہوں اور ایک خوشحال مصر کیلیے دعا گو ہوں، مصر کے لوگ خوشیوں اور مضبوطی کے مستحق ہیں۔ ''

علیزہ نے مزید لکھا ہے ''مصر کیلیے اب اچھے وقت کا انتظار لمبا نہیں ہے، اللہ کرے پوری عرب دنیا پر خوشحالی اور ترقی کی برسات ہو۔''

مصری سٹار شرین عبدالوہاب نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے اور عبوری صدر عدلی منصور کا شکریہ ادا کیا ہے۔