.

ابوظہبی کے ولی عہد کی شاہ عبداللہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمد بن زاید آل النھیان نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ولی عہد نے شاہ عبداللہ کو متحدہ عرب امارات کے سربراہ الشیخ خلیفہ بن زید آل النھیان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

شاہ عبداللہ نے یو اے ای کے فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے نیک خواہشات پران کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہ نماؤں میں دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔