.

فروزن چکن، جوس اور مشروبات 'داعش' کا مالِ غنیمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے وسطی صوبہ نینویٰ کے متعدد شہروں پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام [داعش] کے قبضے کے بعد پوری دنیا کی نظریں عراق پر مرکوز ہیں۔

ادھر تنظیم نے موصل شہر پر قبضے کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں داعش کے جنگجوؤں کو مال غنیمت سمیٹتے دکھایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مالک غنیمت میں فریزر میں رکھا چکن، جوس اور دیگر مشروبات خاص طور ہر شامل ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں داعش کے جنگجو عراقی فورسز کے ایک اسٹور میں داخل ہوتے دکھائے دے رہے ہیں جو اسٹور میں موجود فریزر کھولتے ہیں۔ فریزر میں چکن، جوس کے ڈبے اور دیگر مشروبات موجود ہیں۔

ادھر ماہرین یہ خیال بھی ظاہر کر رہے ہیں کہ شدت پسند تنظیم تنظیم کے ایران کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں کیونکہ جب سے اس تنظیم نے شام میں کارروائیاں شروع کی ہیں تو اس کا ہدف بشار الاسد کی فوج نہیں بلکہ باغیوں کی نمائندہ جیش الحر رہی ہے۔ آج تک کوئی ایک واقعہ بھی ایسا رپورٹ نہیں ہوا جس سے یہ پتہ چلے کہ داعش کے جنگجوؤں نے اسدی فوجیوں پر گولیاں چلائی ہیں۔

عراق میں داعش کی تازہ شورش کو بھی ایرانی مفادات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے کیونکہ داعش کی سرگرمیوں سے ایران کو بغداد میں اپنے اثر و نفوذ بڑھانے کا ایک نیا موقع ہاتھ آ جائے گا۔