.

مالکی کے وفادار فوجیوں کے رقص کی ویڈیوز جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سماجی رابطے کی ویڈیو ویب سائٹ پر عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے وفادار فوجیوں کی ایسی ویڈیو تیزی سے سامنے آ رہی ہیں جن میں وہ مختلف مواقع پر باوردی گاتے اور ناچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک ویڈیو میں بہت سے عراق فوجی کار کے نزدیک ناچ رہے ہیں جبکہ ایک دوسرا فوجی گلی کی ایک جانب رقص کی محفل سجائے ہوئے ہے۔ وہ رقص پر اپنے عبور کا اظہار کرتے ہوئے شورش زدہ علاقے میں گاڑیوں کے لئے بھی راستا بناتا نظر آتا ہے۔