.

امیر قطر کا مصری صدر کے نام ماہ صیام کا تہنیتی پیغام

قطری امیر کا نام لکھنے میں ایوان صدارات سے غلطی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ماہ صیام کی مناسبت سے مصر کے صدر: کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں امیر قطر نے اپنے عوام کی جانب سے مصری قوم کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری ایوان صدر نے امیر قطر کے تہنیتی پیغام کی تصدیق کی ہے۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے صدر مملکت کو خود ٹیلیفون کرکے انہیں رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ تیس جون 2013ء کو مصر میں پہلے منتخب عوامی صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد قاہرہ اور دوحہ کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں۔ قطر کے مصر کی سابق حکمراں مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے ساتھ گہرے مراسم تھے اور ڈاکٹر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں معزولی کے بعد دونوں ملکوں میں ایک دوسرے کے خلاف سخت کشیدگی پائی جاتی تھی قاہرہ حکومت کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمون کی حمایت اور فوجی بغاوت کی مخالفت کر کے قطری حکومت نے مصر کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔ انہی الزامات کے تحت رواں سال جنوری میں مصر نے قاہرہ میں متعین قطری سفیر سیف بن مقدم ابوعینین کو وزارت خارجہ کے طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا تھا۔

امیر قطر کے نام میں قاہرہ کی غلطی

خیال رہے کہ مصری ایوان صدر کی جانب سے میڈیا کے لیے جاری بیان میں ایک غلطی بھی ہوئی ہے۔ بیان میں موجودہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ کی جگہ ان کے والد الشیخ حمد بن خلیفہ کا نام لکھا گیا۔

بعد ازاں ایوان صدر سے ایک دوسرا بیان جاری کیا گیا جس میں غلطی کی اصلاح کر لی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں ماہ صیام کےحوالے سے مبارکباد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں رہ نماؤں کے درمیان کشیدگی کےجلو میں یہ پہلا براہ راست ٹیلیفونک رابطہ ہے۔