شامی شہر الرقہ میں 'دولت اسلامی' سکڈ میزائلوں کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

'شام لائیو' نیوز نیٹ ورک کے مطابق عراق سے شام تک کے اپنے زیر نگیں علاقوں میں دولت اسلامی ریاست کے قیام کا اعلان کر کے وہاں خلافت قائم کرنے والے جنگجووں نے شامی شہر الرقہ میں اسلحے کی ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ یہ اسلحہ تنظیم کے جنگجووں نے عراق میں مال غنیمت کے طور پر لوٹا جسے حال ہی میں شام منتقل کیا گیا ہے۔

رضاکار بنیادوں پر شام کے حالات سے دنیا کو باخبر رکھنے کا فریضہ انجام دینے والے نوجوانوں کے ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر فوجی ساز و سامان کے ڈسپلے پر مشتمل تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں عراق فوج کے زیر استعمال امریکی ساختہ ٹینک، بکتر بند گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔ یہ ساز و سامان جنگجووں نے عراق سے لوٹ کر شام منتقل کیا ہے۔ ان تصاویر میں ایک ایسا میزائل عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ میزائل اپنے اور ساخت کے اعتبار سے روسی ساختہ 'سکڈ' میزائل سے ملتا جلتا ہے۔

اسلحہ نمائش میں بھاری توپخانہ، فوجی ٹرک، ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ مختلف بور کا اٹومیٹک مشین گنز اور امریکی ساختہ 'ھمر' گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اسلحہ نمائش کے یہ فلیٹ الرقہ کے الرشید برج سے شہر میں داخلہ ہوئے اور پھر شہر کے مختلف حصوں میں پریڈ کرتے رہے۔

اس نمائش کے دوران شامی فضائیہ کے مگ لڑاکا طیاروں کے الرقہ کی فضا میں نیچی پروازیں جاری رکھیں تاہم وہ شامی جنگجووں کی طیارہ شکن توپوں کے ڈر سے ان نمائش کو بمباری کا نشانہ نہیں بنا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں