مصر : بم دھماکے میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب مغرب میں واقع شہر ایک ایک فارم میں حادثاتی طور پر ایک بم کے پھٹنے کے نتیجے میں تین مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری حکام کے مطابق جنوب مغربی شہر فایوم میں مشتبہ جنگجو بم سے چھیڑ چھاڑ کررہے تھے۔اس دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔اس کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز مصر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی برطرفی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف علاقوں میں چھوٹے بموں کے متعدد بم دھماکے ہوئے تھے۔ڈاکٹر مرسی کے حامیوں نے اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور ان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔قاہرہ سے جڑواں شہر جیزہ میں مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں