جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے جانے والے دو راکٹ شمالی اسرائیل میں گرے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں ہونے والے کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حاصبیا کے علاقے سے داغے جانے والے یہ راکٹ کس تنظیم نے فائر کئے تھے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل موتی الموز نے بتایا کہ یہ راکٹ لبنانی سرحد کے قریبی علاقے کیبوٹس کفر یووال کے قریب ایک کھیت میں جا گرے۔

موتی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ان راکٹ حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 'آپریشن دفاعی کنارہ' کے آغاز سے اب تک 95 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیل پر سیکڑوں راکٹ حملے کئے ہیں مگر کفر یووال کا علاقہ ان راکٹوں کی مار سے بہت باہر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں