اسرائیلی شہر ایلات پر تین میزائل گرنے کی اطلاع

میزائل حملے کا شبہ مصری سیناء میں انتہا پسند پر ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی کے ساحلی شہر ایلات کے ایک تفریحی پارک میں منگل کو علی الصباح تین میزائل گرے۔ یاد رہے ایلات شہر کی سرحدیں مصر اور اردن کی سے ملتی ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق دو میزائل شہر کے اندر گرے جبکہ تیسرا میزائل کھلے میدان میں گرا۔ میزائلوں کی زد میں آ کر چار اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بحیرہ احمر کے کنارے واقع اس علاقے پر داغے جانے والے میزائلوں سے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مصری علاقے سیناء میں سرگرم انتہا پسندوں کی جانب سے فائر کئے گئے۔ اس کارروائی کا مقصد مبینہ طور پر قاہرہ کی ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے جو گذشتہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیلی اور غزہ جنگ بندی کے ضمن میں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان ایک ہفتے قبل شروع ہونے والی خونریز جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ایلات شہر مشتبہ جنگجووں کی میزائل حملے کی زد میں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں