ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی تصویر منظر عام پر آ گئی

اہلیہ سجی الدليمی شام میں زیر حراست بھی رہ چکی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عراق و شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں پر خلافت قائم کرنے والی عسکریت پسند داعش کے امیر ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کی ایک تصویر بھی نظر عام پر آ گئی ہے۔ جس سے داعش کے اعلان کردہ خلیفہ کی نجی زندگی کے بعض گوشے سامنے آنے کی سبیل پیدا ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ابو بکر البغدادی کی اہلیہ سجی الدليمی کا ذکر پہلی مرتبہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شامی قصبے میں ماہ فروری کے دوران اغواء کی گئی مسیحی راہباوں کو اگلے ماہ مارچ میں رہا کیا گیا تھا۔

راہباوں کی رہائی کے موقع پر ایک آن لائن وڈیو میں راہباوں کو دکھایا گیا تھا کہ ایک نقاب پوش عسکریت پسند انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کر رہا ہے اور النصرہ فرنٹ کا بینر لہرا رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان راہباوں کو اسد رجیم کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، اس معاہدے کے بدلے میں صدر بشارالاسد نے اسلامی جنگ جووں کی زیر حراست حامی خواتین کو رہا کرنا منظور کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سجی الدليمی کی شناخت پہلی مرتبہ ابو مان السوری نے النصرہ کے ابو بکر البغدادی کی اہلیہ کے طور پر کرائی اور بتایا کہ وہ بھی ان زیر حراست خواتین میں شامل ہے جنہیں بدلے میں اسد رجیم رہا کر رہی ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ دلائمی اپنے دو بچوں اور ایک چھوٹے بھائی کے ہمراہ گرفتار تھی۔ دلائمی کے حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس کا پہلا شوہرعراقی تنظیم راشدین کے اہم لوگوں میں سے ایک تھا اور اس کا نام فلاح اسماعیل جاسم تھا۔

اسماعیل جاسم کو 2010 میں عراقی فوج نے صوبہ انبار میں ہلاک کر دیا تھا۔ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں جن میں کہا گیا کہ دلائمی بال تراشنے والی کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ ایک دعوی یہ بھی ہے وہ صوبہ انبار اور بغداد کے علاقے العامریہ میں سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھیں۔

دلائمی کا پورا خاندان داعش سے نظریاتی طور پر وابستہ رہا ہے۔ جبکہ اس کا والد ابراہیم دلائمی شام میں داعش کا امیر تھا، جسے ستمبر 2013 میں شامی فوج سے تصادم کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

اسی طرح دلائمی کی ہمشیرہ دعا کے حوالے سے بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس نے ماہ اپریل کے دوران کردوں کی ایک ریلی میں خود کش دھماکہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں