غزہ: اُنروا کے زیرانتظام اسکول سے 20 راکٹ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کی ایجنسی (اُنروا) نے غزہ میں اپنے زیر انتظام ایک اسکول میں چھپائے گئے بیس راکٹ برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے اور اس حرکت کے ذمے دار گروپ کی مذمت کی ہے۔


ایجنسی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ''اس نے معمول کے معائنے کے دوران ایک خالی اسکول سے قریباً بیس راکٹ برآمد کیے تھے اور وہ ان راکٹوں کو چھپانے والے گروپ یا گروپوں کی شدید مذمت کرتی ہے''۔اُنروا نے راکٹ چھپانے کے اس واقعہ کی جامع تحقیقات شروع کردی ہے۔

اُنروا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ 1949ء میں قائم کیا تھا اور یہ ایجنسی قریباً پچاس لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی مہاجرین کو مالی امداد اور تحفظ کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے۔اُنروا اردن ،لبنان ،شام ،غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی مہاجرین کو تعلیم ،صحت ،سماجی خدمات ،کیمپوں کی تعمیروترقی اور چھوٹے قرضوں کی فراہمی کے لیے کام کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں