.

زمینی فوجی کارروائی کو وسعت دینے کو تیار ہیں: یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ انتہا پسند اسرائیلی رہنما نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب غزہ پر حملے کے گیارھویں روز 24 مزید فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی جماعتوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو دوسرے زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں موجود زیر زمین سرنگیں تباہ کرنے کے لئے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے علاقے میں حماس کے انفراسٹکچر کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے بتایا کہ انہوں نے اپنے جاسوسی طیاروں کے ذریعے اسرائیل کے اندر حملوں کی کوشش کی اور کم سے کم پچاس میزائل اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے فائر کئے۔

جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے ریزرو سپاہی غزہ کے ساتھ سرحد پر جمع ہوئے، اسرائیل نے اپنی ریگولر فوج کی معاونت کے لئے 18 ہزار ریزرو فوجی ڈیوٹی پر بلوا لئے ہیں۔ نیز تیس ہزار ایسے ہی ریزرو فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔